banner

’’ نان لوکیلٹی سے نان ڈو ایلٹی تک شعور کی تلاش : انسان – مشین مباحثہ ‘‘ پر بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح

آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج بنگلورو کے نمہنس میں ’’ نان لوکیلٹی سے نان ڈو ایلٹی تک شعور کی تلاش : انسان – مشین مباحثہ ‘‘ کے موضوع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا ۔ اس کانفرنس کا انعقاد  آیوش کی وزارت کے تعاون سے انڈیا فاؤنڈیشن اور نمہنس کے ذریعے کیا گیا ہے ۔

اس موقع پر جناب سربانند سونووال نے کہا کہ  ’’ بھارت  روحانی تحقیق کی روایت سے قریبی تعلق رکھتا ہے ، جو فطرت اور زندگی کا مطالعہ ہے، جس سے آیوروید اور یوگا کے علوم کو فروغ حاصل ہوا ہے ۔ انفرادی اور سماجی سطح پر دماغ اور جسم میں صحت اور تندرستی حاصل کرنے اور اسے برقرار رکھنے کی جستجو کے سلسلے میں، شعوری مطالعات کے میدان میں علمی تحقیق کے لئے بھارت ایک مثالی مرکز ہے۔

यह भी पढ़ें :   प्रधानमंत्री ने यूनेस्को द्वारा धोलावीरा को विश्व धरोहर स्थल घोषित करने पर प्रसन्नता व्यक्त की

اس میں کانفرنس طبیعیات، حیاتیات، نیورو سائنس، مصنوعی ذہانت، سائبرنیٹکس، کوانٹم کمپیوٹنگ اور اس سے منسلک شعبوں کے ساتھ ساتھ اہم بھارتی روحانی اور نفسیاتی مضامین اور عقائد کے اسکالرز اور روحانی اساتذہ یکجا ہوں گے ۔

اس سے پہلے دن میں وزیر موصوف نے آیوش کی وزارت کے تحت ایک فلیگ شپ پروگرام ’’ آیورسواستھے یوجنا‘‘  کے ایک حصے کے طور پر بنگلورو میں نمہنس کے انٹیگریٹیو میڈیسن کے شعبے میں  بہترین کار کردگی کے مرکز کا بھی افتتاح کیا ۔ بہترین کارکردگی کا مرکز ( سی او ای ) تعلیمی ٹیکنالوجی، تحقیق اور اختراع اور دیگر شعبوں میں آیوش  کے پیشہ وروں کی صلاحیتوں کو مستحکم کرے گا۔

نمہنس میں سی او ای پروجیکٹ کے خاص مقاصد چار نیورو نفسیاتی عوارض میں کلینکل ٹرائلز کا انعقاد ہے تاکہ انٹیگریٹڈ یوگا اور آیوروید علاج کے طریقوں کی افادیت، حفاظت اور مجوزہ طریقہ کار کو قائم کیا جا سکے۔ یہ انٹیگریٹیو نیورو بایولوجی آف نیورو سائکیائٹرک ڈس آرڈرز ( ’’ ڈوشک برین ‘‘ ) کو بھی سمجھے گا، ایک متحد ڈیجیٹل ڈاٹا بیس قائم کرے گا اور تربیت فراہم کرے گا اور ایسے کلینک چلانے والے سائنسدانوں کو تیار کرے گا ، جن کے پاس روایتی اور جدید سائنسی دونوں طریقوں سے دماغی صحت کی جانچ کرنے میں مخصوص مہارتیں موجود ہوں ۔

यह भी पढ़ें :   ट्राइफेड वन धन योजना के कार्यान्वयन के लिए जम्मू एवं कश्मीर सरकार के साथ एक समझौता ज्ञापन (एमओयू) पर हस्ताक्षर करेगा

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 10572

यह भी देखें :   Gangapur City : गिरफ़्तारी नहीं तो गंगापुर का पानी बंद ! दिया ज्ञापन

अपना सहयोग अवश्य दें।

हमें आपके सहयोग की आवश्यकता है, अपना छोटा सा सहयोग देकर हमें आगे बढ़ने में सहायता प्रदान करें।

क्लिक करें