نئی دہلی13؍اگست-2021 : مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار بڑھانے اور اس کے دائرے میں توسیع کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔عالمگیر کووڈ -19 ٹیکہ کاری کے نئے مرحلے کی شروعات 21 جون 2021 سے ہوئی تھی۔ ٹیکہ کاری مہم میں بہتر منصوبہ بندی اور منظم ویکسین کی سپلائی چین کو بہتر بناکر اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی زیادہ سے زیادہ دستیابی کے ذریعہ تیزی لائی گئی ہے۔
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر بھارت سرکار مفت کووڈ ٹیکے فراہم کرکے ریاستوںاور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حمایت کررہی ہے۔ عالم گیر کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کے نئے مرحلے میں مرکزی حکومت ملک میں تیار ہورہی ویکسین کی 75فیصد خریداری کرکے ریاستوںاور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کوفراہم کرےگی۔
ویکسین کی خوراکیں
اگست 2021 تک کی تعداد )13)
فراہم کئے گئے ٹیکے
55,01,93,040
تیاری کے مرحلے میں
59,16,920
کھپت
52,59,93,669
بچی ہوئی دستیاب خوراکیں
2,82,57,130
ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوںکو اب تک تمام وسائل کا استعمال کرتے ہوئے 55.01 کروڑ سے زیادہ (55,01,93,040) ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئی ہیں اور مزید 59,16,920 خوراکیں تیاری کے مرحلے میں ہیں۔
(آج صبح آٹھ بجے تک موصول ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق )ان میں سے کُل 52,59,93,669 خوراکیں استعمال کی گئی ہیں، جن میں ضائع ہونے والی مقدار بھی شامل ہے۔
ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور پرائیویٹ اسپتالو ں کے پاس 2.82 کروڑسے زیادہ (2,82,57,130) بچی ہوئی اور غیر استعمال شدہ کووڈ ٹیکوں کی خوراکیں اب بھی دستیاب ہیں، جن کو استعمال میں لانا ہے۔
**********
(ش ح۔س ب۔ رض)
U NO. 7800
No comments yet. Be the first to comment!
Please Login to comment.
© G News Portal. All Rights Reserved.