فارنسک لیباریٹریاں

نئی دہلی:26؍جولائی2022:

وزیر مملکت برائے داخلہ جناب اجے کمار مشرا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی کہ دستیاب معلومات کے مطابق تکنیکی اور الیکٹرانک ثبوت کی فارنسک جانچ کے لئے سات مرکزی فارنسک سائنسی لیباریٹریوں میں سہولتوں کے علاوہ سائبر فارنسک –کم-تربیتی لیباریٹریوں کو 28ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں شر وع کیا گیا ہے، جن کے نام ہیں آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، گجرات، چھتیس گڑھ، ہریانہ، ہماچل پردیش، کیرالہ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، میزورم، اُڈیشہ، سکم، تلنگانہ، اتراکھنڈ، اترپردیش، گوا، میگھالیہ، ناگالینڈ، دادر و نگر حویلی، دمن و دیو، پنجاب ، آسام، تریپورہ، پڈوچیری، جموں و کشمیر، چنڈی گڑھ، راجستھان اور مغربی بنگال ڈیجیٹل دھوکہ دہی ؍سائبر فارنسک کے اہم معاملوں کی جانچ کے لئے مرکزی فارنسک سائنس لیباریٹری حیدرآباد میں ایک نیشنل سائبر فارنسک سائنس لیباریٹری قائم کی گئی ہے۔

यह भी पढ़ें :   Rajasthan : राजस्थान तहसीलदार सेवा के 132 प्रशिक्षु एवं 262 नायब तहसीलदार स्तर के अधिकारियों का तबादला।

حکومت نے فارنسک اہلیتوں کی جدید کاری کے لئے ایک اسکیم کو منظوری دی ہے، جو دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ سائبر –فارنسک سمیت جدید مشینری اور آلات کے ساتھ اعلیٰ معیار والی فارنسک سائنس سہولتوں کو فروغ دینے کے لئے ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو امداد فراہم کرے گی۔نئی سہولتوں کا قیام ایک مستقل عمل ہے اور یہ ہر ریاست؍ مرکز کے زیر انتظام خطے کی ضرورتوں اور مطالبے کا کام ہے۔

فارنسک سائنس اور لیباریٹریوں میں اہلیت کا اضافہ سائبر جرائم سے وسیع طورپر اور اشتراکی طریقے سے نمٹنے کے سسٹم کو مضبوط کرے گا۔  فارنسک سائنس لیباریٹریوں میں معیار کو یقینی بنانے کے لئے وزارت داخلہ کے تحت فارنسک سائنس خدمات سے متعلق  ڈائریکٹوریٹ نے سائبر کیس کارکردگی کی جانچ کے لئے کام کے عمل کا ضابطہ اور فارنسک سائنس لیباریٹریوں کا قیام ؍جدید کاری کے لئے آلات  کی ایک معیارات کی فہرست سائبر-فارنسک کے لئے آلات سمیت جاری کی ہے۔

यह भी पढ़ें :   'ब्लू बीच' की सूची में शुमार हुए दो और भारतीय समुद्र तट

مرکزی فارنسک سائنس لیباریٹریوں نے پچھلے سال قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں ، عدالتوں اور بینکوں سے موصولہ  سائبر؍ الیکٹرونک ثبوت میں 31354نمائش کے ساتھ 2190معاملوں کا نمٹارا کیا ہے۔سینٹرل فارنسک سائنس لیباریٹری (سی بی آئی)ہر ماہ اوسطاً 100مجرمانہ معاملوں کا نمٹارا کررہی ہے۔ ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں  معاملات کے نمٹارے کی معلومات  مرکزی سطح پر نہیں رکھی جاتی ہے۔

موجود وقت میں فارنسک لیباریٹریوں کی صورتحال کو بہتر بنانے اور اس طرح کی نئی لیباریٹریوں کے قیام کے لئے سال 20-2019، 21-2021، 22-2021اور رواں سال میں بالترتیب 6.92کروڑ روپے، 7.91کروڑ روپے،9.16کروڑ روپے اور 5.19کروڑ روپے جاری ؍ استعمال کئے گئے ہیں۔ سالانہ بجٹ میں ضرورت کے مطابق فنڈ مختص کیا جاتا ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 8169)