ہندوستان اور کنیڈا تجارت و سرمایہ کاری پر 5ویں وزارتی مذاکرات ( ایم ڈی ٹی آئی) کریں گے

حکومت کنیڈا کے بین الاقوامی تجارت، برآمدات کے فروغ، چھوٹے کاروبار اور اقتصادی ترقی محکمے میں وزیر محترمہ میری  نیانگ 10 سے 13 مارچ تک نئی دلی میں ہوں گی، جہاں وہ تجارت اور سرمایہ کاری پر 5ویں ہند-کنیڈا وزارتی مذاکرات میں حصہ لیں گی۔

 

میٹنگ میں ان کے ساتھی صدر جناب پیوش گوئل ہوں گے، جو وزیر ٹیکسٹائلز، وزیر کامرس اینڈ اندسٹری وزیر برائے صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم ہیں۔  ایم ڈی ٹی آئی میٹنگ کے دوران کئی دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری معاملوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا تاکہ باہمی تعلقات اور اقتصادی شراکت داری میں مزید استحکام آئے، جس میں ہندوستان اور کنیڈا کی جامع اقتصادی ساجھیداری کا معاہدہ ( سی ای پی اے) بھی شامل ہے۔

यह भी पढ़ें :   आईआईएम जम्मू के 5वें वार्षिक दीक्षांत समारोह में माननीय राष्ट्रपति श्री राम नाथ कोविंद का संबोधन

 

کووڈ-19 عالمی وباء کے سبب مندی کے بعد 2021 میں دو طرفہ تجارت میں زبردست تیزی آئی اور دوطرفہ مصنوعات کی تجارت 6.29 ارب ڈالر پر پہنچ گئی، جو گزشتہ برس کے مقابلے 12 فیصد شرح نمو ہے۔ اشیا اور خدمات کا مجموعی باہمی کاروبار 11 ارب ڈالر کو پار کر گیا۔ رواں مالی سال میں اپریل 2021 سے جنوری 2022 کے دوران کنیڈا کے لئے ہندوستانی برآمدات میں اندازاً 3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

यह भी पढ़ें :   10 करोड़ Android यूजर्स के लिए बुरी खबर, कृपया इन ऐप्स को तुरंत Uninstall कर दें, नहीं तो होगा बड़ा नुकसान

 

ہندوستان سے کنیڈا برآمد ہونے والی خاص اشیا میں دوائیں اور ادویہہ سازی کی مصنوعات، لوہے اور فولاد کی اشیاء، سمندری اشیاء، سوتی کپڑا اور تیار ملبوسات ہیں۔ کنیڈا سے درآمد ہونے والی اشیاء میں دالیں،  فرٹیلائزر، کوئلہ اور خام پٹرولیم شامل ہیں۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا