آئی آر ای ڈی اے نے 3000 الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کے لئے بلیو اسمارٹ موبلٹی کی

دلی این سی آر خطے میں الیکٹرک گاڑیوں کوفروغ دینے کے لئے  ہندوستان کی قابل تجدید توانائی  کے فروغ  کی ایجنسی   لمٹیڈ  (آئی آر  ای ڈی اے )، ہندوستان میں  قابل تجدید توانائی کے شعبے کی  سب سے بڑی قرض دہندہ  ہے،جس نے  کل 3000 الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کے لئے  بلیو اسمارٹ موبلٹی کو  267.67 کروڑروپے کا  قرض  حاصل کرنے کی منظوری دی ۔

بلیو اسمارٹ  موبلٹی کل تین  ہزار الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کے لئے نئی  پونجی کا استعمال کرے گا۔ اس سے ای وی بیڑے کی توسیع میں  اضافہ  ہوگا۔267.67  کروڑروپے کے قرض  کی منظوری کے بعد آئی آر ای ڈی اے نے  35.70 کرٰوڑ روپےکی  پہلی قسط کمپنی کو تقسیم کردی ہے۔

اس مدد پر آئی آر ای ڈی اے  کے سی ایم ڈی جناب پردیپ کمار داس   نے بتایا کہ آئی آر ای ڈی اے میں  ہمارا یقین ہے کہ   ہندوستان میں  الیکٹرک موبلٹی  کی ترقی میں  بڑی صلاحیت موجود ہے۔ بلیو  اسمارٹ ہندوستان کے قومی راجدھانی خطے میں  اپنی خدمات فراہم کررہا ہے اور ہم اس بہترین کام کے لئے ان کی ٹیم کی حمایت کرتے ہیں ۔اس جگہ یہ ہماری سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے اور  ہندوستان کو  ایک صاف شفاف اور سرسبز ملک بنانے کی سمت میں  اہم قدم ہے۔آئی آر ای ڈی اے  ملک میں صاف اور شفاف   توانائی کے لئے  نقل وحمل کو  بڑھانے کی  پیش رفت میں  تیزی لانے کی خاطر زیادہ سے زیادہ  ای وی  پروجیکٹوں    کو مالی مدددینے کی امید کررہا ہے۔ قومی راجدھانی خطے میں  اخراج میں  زیادہ سے زیادہ   کمی  لانے میں مدد کرنا کمپنی کی کوشش کا حصہ ہے۔

यह भी पढ़ें :   विशेष अभियान 2.0 के दौरान पीपीए में तीन और यांत्रिक सड़क सफाई मशीनों का उद्घाटन किया गया

آئی آر ای ڈ ی اے کے بارے میں :

نئی اورقابل تجدید توانائی کی وزارت  کے انتظامی کنٹرول کے تحت  ہندوستانی  قابل تجدید توانائی کی ترقیاتی ایجنسی   لمٹیڈ  ( آئی آر ای ڈی اے ) ،  بھارت سرکار کی  منی رتنا (زمرہ  – اول ) انٹر پرائزز، ہندوستان کا سرکردہ مالیاتی ادارہ ہے ، جو  صاف توانائی کی توسیع کے لئے  وقف  ہے ۔1987 میں  اپنے آغاز کے بعدسے  آئی آر ای ڈی اے نے ہندوستان میں  قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں  کے لئے سب سے زیادہ مالی مدد کی  ہے۔سالوں سے آئی آر ای ڈی اے  قابل تجدید توانائی اور توانائی کی  کارکردگی کے شعبے میں  پروجیکٹوں کے لئے قرض  کی منظوری دیتا  رہا ہے ۔مجموعی  طورپر 120522 کروڑروپے (تقریباََ ) رقم کی منظور ی دی ہے ، جن میں سے  77946  کروکڑروپے  (تقریباََ ) تقسیم کئے گئے ہیں اور  31  مارچ  2022 تک ملک میں  آر ای صلاحیت کے  19453 سے زیادہ  میگاواٹ  کے  حصول  میں  مدد کی ہے۔

यह भी पढ़ें :   समान्य ज्ञान

بلیو اسمارٹ کے بارے میں :

بلیو اسمارٹ  نام کا   (ایک اسٹارٹ اپ ) بھارت کو کاربن کے صفر اخراج والی  موبلٹی فراہم کرنے کے لئے  ،  ڈرائیور شراکتداروں   کے معیار حیات  کو بہتر بنانے کی خاطر اور صارفین کو  معتبر سواری   فراہم کرنے کے لئے  کام کرتا رہا ہے۔ بلیو اسمارٹ موبلٹی میں   ایک ملین سے زیادہ  بجلی سے چلنے والی گاڑیوں سے  سفر مکمل کرلیا ہے۔اس کے علاوہ  دلی این سی آر میں 3 لاکھ  50 ہزار لوگوں نے اس  ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا  اور  35  ملین سے زیادہ  ایسے  مقاما ت ہیں ، جہاں  کسی  بھی  طرح کے  آلودگی کے  اخراج  نہیں ہوں گے ۔

*************

ش ح۔ع ح ۔رم

U-3637